قومی خبریں

ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج سپریم کورٹ میں کر دیا۔

83 / 100 SEO Score

ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیاججز سنیارٹی کیس

دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دیں۔

ججز سنیارٹی کیس

سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں 5 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلے تک 5 رکنی بینچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات معطل کیے جائیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، صدر مملکت کو سینیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔

ججوں کی جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست

ججز سنیارٹی کیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button