قومی خبریں
جارحیت پر جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔

جارحیت پر جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔ بھارت اندرونی معاملہ قرار دے کر بھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے۔ کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے، ڈی جی آئی ایس پی آر