شوبز
ثناء جاوید کو شوہرسے متعلق بیان دینامہنگاپڑگیا
صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے

ثناء جاوید کو شوہر سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی اس پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے جس کے جواب میں ادکارہ نے کہا کہ میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔شوہر کے حوالے سے ثناء جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔







