کھیل
تین ملکی سیریز، فائنل آج کھیلا جائیگا
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

تین ملکی سیریز، فائنل آج کھیلا جائیگا
جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔
کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔