کھیل

تھائی لینڈ: پاکستان روئنگ میں 9 گولڈ سمیت 23 میڈل جیت لیے

پاکستان روئرز نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں دھوم مچا دی، 9 گولڈ میڈل جیت لیے

تھائی لینڈ میں منعقد روئنگ ریگاٹا کے مقابلوں میں قومی روئرز نے 9 گولڈ میڈل سمیت 23 تمغے اپنے نام کیے۔ کراچی بوٹ کلب کے محمد اسد نے مختلف کیٹگریز میں 3 سونے کے تمغے جیتے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی بیٹی حوریا فیصل اور کاظمہ اعجاز نے 2، 2 گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ سیف ملک اور زورین طاہر نے 1، 1 طلائی تمغہ، سید تیمور نے 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے سینے پر سجائے۔ ماسٹر کیٹیگری میں پاک بھارت جوڑی اصغر علی اور سواپن نے سلور میڈل حاصل کیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس ایونٹ میں 11 ممالک کے 3 سو سے زائد روئرز نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button