تازہ ترین

توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی, درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔

ایف آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button