قومی خبریں

سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

85 / 100 SEO Score

سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریسیلاب کا خدشہ

اسلام آباد سے این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس اکثر علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختون خوا میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں آج رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک بارش کا امکان ہے۔

سیلاب کا خدشہ

جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کے باعث فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا امکان ہے۔ سیلاب کا خدشہ

ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ دریائے کابل، سوات اور چترال و ہنزہ کے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا: مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

سیلاب کا خدشہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button