شوبز

تنقید پرمتھیراکا ناقدین کو دو ٹوک جواب

اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو

50 / 100 SEO Score

متھیراتنقید پرمتھیراکا ناقدین کو دو ٹوک جواب،اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو،بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث شہرت رکھنے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں،مسلسل تنقید کے بعد متھیرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ ان کے بارے میں منفی باتیں بنا رہے ہیں، حالانکہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے خوش رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تھائرائڈ کے مسائل کا بھی سامنا کر رہی ہیں، اس کے باوجود تنقید کرنے والے لوگ صورتحال کو سمجھے بغیر طنزیہ رویّہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پیجز اور ان پر نازیبا تبصرے کرنے والوں پر انہیں افسوس ہے،اپنے بیان کے آخر میں متھیرا نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ ایک تنگ نظر معاشرے میں حوصلے اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور آگے بھی ایسے ہی بڑھتی رہیں گی، ان کے بقول”میں اپنے لیے اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو”۔

متھیرا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button