بین الاقوامی
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو ہنگری یا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کسی بھی رکن ملک میں جاتے ہیں تو انہیں گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جائے

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اس ہفتے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔ ایمنسٹی کی گلوبل ریسرچ، ایڈووکیسی اور پالیسی کی سربراہ نے اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوت بین الاقوامی قانون کی کھلی توہین ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دعوت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں آئی سی سی کو مطلوب مبینہ جنگی مجرموں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔