قومی خبریں
ترکیہ کا بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعلان
ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ترکیہ کا بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پہلگام:بھارت کا پانی روکنا آگ سے کھیلنا ہے،سابق پاکستانی ہائی کمشنر