جرم و سزا
تربت: مسلح افراد کی فائرنگ 1 جاں بحق، 3 زخمی
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تربت: فائرنگ سے 1 جاں بحق، 3 زخمی
تربت لیویز کے مطابق تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
مسلح افراد کی فائرنگ
واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔