قومی خبریں

تاجر مہنگائی اور بلوں سے پریشان

تاجر مہنگائی، بجلی اور گیس کے بڑھتے بلوں سے پریشان ہوگئے، حکومت سے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔

85 / 100 SEO Score
تاجر مہنگائی اور بلوں سے پریشانتاجر

گیلپ پاکستان نے 5 سو سے زائد کاروباری شعبوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا، جس کے مطابق تاجر مہنگائی، بجلی اور گیس کے بڑھتے بلوں سے پریشانی ہیں۔ سروے میں 28 فیصد نے مہنگائی، 18 فیصد نے یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

سروے میں 11فیصد نے بڑھتے ٹیکس، 6 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو اپنے کاروبار کےلیے خطر ہ قرار دیا جبکہ7 فیصد نے قوت خرید میں بہتری، 4 فیصد نے لوڈشیڈنگ اور 3 فیصد نے روپے کی قدر کنٹرول کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

سروے میں کاروباری شعبے کے مسائل کے حل کےلیے حکومتی فیصلوں کو درست کہنے والے تاجروں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔تاجر

گزشتہ سروے میں 6 فیصد جبکہ حالیہ سروے میں 17 فیصد نے کہا کہ حکومت درست فیصلے کر رہی ہے۔سروے میں رشوت ستانی میں بھی کمی نوٹ کی گئی، گزشتہ سروے میں 34 فیصد جبکہ حالیہ سروے میں 15 فیصد نے کاروبار چلانے کےلیے رشوت دینے کا کہا۔

کاروبار کی جگہ پر لوڈشیڈنگ کا سروے میں 47 فیصد تاجروں نے کہا جبکہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا 53 فیصد نے بتایا۔

انجمن تاجران: 19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال

تاجر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button