قومی خبریں
سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کے لیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔ عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔