بین الاقوامی

بھارت کا قید پاکستانیوں کو جعلی دہشت گرد دکھائے جانے کا منصوبہ

بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ 

بھارت کا قید پاکستانیوں کو جعلی دہشت گرد دکھائے جانے کا منصوبہ

56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں۔ ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والا دہشت گرد ظاہر کرے گا۔ چند افراد سے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعترافِ جرم کے بیان بھی دلوائے جاسکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید پاکستانیوں کی تفصیلات پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

پہلگام حملہ:منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے: بھارتی وزیرِ خارجہ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button