اویس لغاری کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔
ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کےلیے نہایت اہم ہے، توانائی میں بہتر گورننس کےلیے مدد دینا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کی 55 فیصد توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقوں کےلیے الیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنانے کےلیے ترقیاتی شراکت دار کردار ادا کر سکتے ہیں، الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ان اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔