جرم و سزا

بھتہ خور ٹک ٹاکر آدم خان مقابلے میں ہلاک

بھتہ خوری میں ملوث ٹک ٹاکر آدم خان 3 ساتھیوں سمیت مقابلے میں ہلاک

83 / 100 SEO Score

ٹک ٹاکرواہ ، تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پولیس اور خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد ٹک ٹاکر آدم خان سمیت تین ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ٹک ٹاکر آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی نور رحمت کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حال ہی میں مشہور ٹک ٹاکر آدم خان عرف آدمے نے پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں ایک فیکٹری کو بھتہ نا دینے کی پاداش میں سرعام فائرنگ کر کے جلایا تھا ۔

 

حکام کے مطابق دہشت گرد آدم خان متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات بھی تیار کر رکھے تھے۔

واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، شواہد اکٹھے کیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے بہادری سے کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے دشمن قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ٹک ٹاکران کا کہنا تھا کہ "راولپنڈی پولیس ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے الرٹ ہے”۔

یوکرین کے 5 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ پر قبضہ کیا، پیوٹن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button