بھارت پھر کوئی شرارت کر سکتا ہے: عرفان صدیقی
مودی نے بھارت کا چہرہ بدل دیا ہے۔ خدشہ موجود ہے کہ پھر کوئی شرارت ہو سکتی ہے۔ عرفان صدیقی

بھارت پھر کوئی شرارت کر سکتا ہے: عرفان صدیقی
کہا کہ بھارت میں اب انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ بھارت نے جو مہم جوئی کی اس میں منہ کی کھائی ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا اور جنگ بندی کرانے کا کہا۔ بھات کو عسکری اور سفارتی شکست ہوئی۔ بھارت نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو ماضی کی طرح کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر منشیات اور غداری کا مقدمہ نہیں بنایا۔ ہم انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔ ہم انتقام در انتقام کی پالیسی پر بالکل کاربند نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر کئے مقدمات ٹھوس ہیں۔ اگر ان کو ریلیف ملتا ہے تو ملے۔ اس تھیوری کے خلاف ہوں جب کہا جاتا ہے کہ عمران خان کے جیل میں رہنے سے سیاسی بحران ہے۔ آج بھی تحریک عدم اعتماد اگر لائی جاتی ہے، تو ہم خندہ پیشانی سے اس کا مقابلہ کریں گے، ہم آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔
عمران خان کی کسی عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی: عرفان صدیقی