بین الاقوامی

بھارت پاکستان پر حملے کے لیے کیس مظبوط کر رہا ہے،امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس مظبوط کر رہا ہے۔

بھارت پاکستان پر حملے کے لیے کیس مظبوط کر رہا ہے،امریکی اخبار

امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی۔ بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیے۔

تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ اخبار کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ چار سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دلی بظاہر اپنے ہمسائیہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین میڈیا بھی یہ دعوے کر رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ پاک بھارت ثالثی سے گریزاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button