قومی خبریں

بھارت نے پانی روکا تو جنگ تصور ہو گی، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکا تو جنگ تصور ہو گی، پانی اس وقت سب کی ضرورت ہے۔

81 / 100 SEO Score

بھارت نے پانی روکا تو جنگ تصور ہو گی، یوسف رضا گیلانیپانی پر جنگ

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ عالمی برادری نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی۔ بھارت نے تحقیقات کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا۔

پانی پر جنگ

انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کو آپس میں جنگ نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈائیلاگ کریں۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہماری ذمے داری ہے کہ مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں۔ ہمیں جو خدشات لاحق ہیں وہ آپ کو بتانےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہہ رہا ہوں بجٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔ عوامی نمائندے عوام کی بات سنیں اور بجٹ میں ان کے لیے آواز اٹھائیں۔

دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button