بین الاقوامی
بھارت: اسرائیلی خاتون سے اجتماعی زیادتی
بھارت کی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارت: اسرائیلی خاتون سے اجتماعی زیادتی
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات 2 خواتین کے ساتھ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون 27 سالہ اسرائیلی اور ساتھی کا تعلق امریکا سے ہے۔ ملزمان نےخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ان کے ساتھ موجود دیگر 3 مسافروں کو نہر میں دھکا دیا۔ جن میں ایک امریکی اور 2 بھارتی شہری شامل تھے۔ نہر میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 2 افراد نے تیر کر جان بچائی۔ اسرائیلی سیاح سپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کا بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اسرائیلی خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی۔