
جڑنواں شہر:خطرے کے سائرن بج گئے
نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 15 فٹ اور گوالمنڈی پر پانی کی سطح کم ہو کر 17 فٹ تک نیچے آگئی ہے۔
خطرے کے سائرن بج گئے
ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں انخلاء کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے، شہری احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ترجمان کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔