علاقائی
بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان کی میٹنگ
بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان و انٹر نیشنل کی ساؤتھ افریقہ میں موجود بٹ برادری کے ممبران کی میٹنگ

بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان کی میٹنگ

فیروز والا (عمر شہزاد سے ) بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان و انٹر نیشنل کی ساؤتھ افریقہ میں موجود برادری کے ممبران کی میٹنگ ساؤتھ افریقہ کے چیف آرگنائزر محمد آصف حسین بٹ چیرمین قیصر بٹ کے زیر نگرانی ھوئی ساؤتھ افریقہ میں ممبران برادری فاؤنڈیشن نے بھرپور شرکت کی۔
میٹنگ کی صدارت چیف آرگنائزر محمد آصف حسین بٹ چیرمین قیصر بٹ و دیگر ممبران نے ملک پاکستان میں جاری حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاریوں سے بونیر کے پی کے سوات اور آزاد کشمیر کے حالات پر گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں موجود بٹ برادری فاؤنڈیشن کے ممبران کے ساتھ ملکر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں موثر کردار ادا کرنے اور انٹر نیشنل لیول پر مالی امداد سمیت فنڈ ریزنگ کیلئے کوشاں ھونے پر اتفاق کیا۔
ساؤتھ افریقہ کے چیف آرگنائزر محمد آصف حسین بٹ چیرمین ، قیصر و دیگر ممبران نے بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر حاجی ارشاد احمد بٹ اور پنجاب کے صدر جاوید اقبال کو ھر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ساؤتھ افریقہ کے اجلاس میں شریک ممبران نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک کام کرنے کا عزم کیا۔
ساؤتھ افریقہ میں بٹ برادری فاؤنڈیشن کی کرکٹ ٹیم کے سمیع فائنل تک رسائی حاصل کرنے کو سراہا آئندہ برادری کی کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھرپور حصہ لے گی۔
برادری ساؤتھ افریقہ کے چیئرمین جناب قیصر بٹ صاحب نے مقامی ہوٹل میں بٹ برادری فاؤنڈیشن کے ممبران کو ضیافت دی جبکہ میٹنگ میں شریک ممبران کی بہترین کھانے سے توٍاضع کی گئی۔










