بین الاقوامی

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

83 / 100 SEO Score

بنگلادیشبنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں

خالدہ ضیاء کی عمر 80 برس تھی، وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا۔

خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں۔

پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیاء نے انیس سو اکانوے میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔

وہ سن دو ہزار ایک میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر سن دو ہزار چھ میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔

انہیں سن دوہزار اٹھارہ میں پانچ برس کیلیے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔

عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ واجد سے ان کی طویل سیاسی رقابت بھی رہی۔ بالآخر شیخ حسینہ واجد کو پچھلے سال حکومت چھوڑنا پڑگئی تھی۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی گزارنے کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے ہیں۔

پاکستان کی بھارت میں کرسمس پرتوڑپھوڑواقعات کی مذمت

بنگلادیش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button