جرم و سزا
بنوں: 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
بنوں: 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔







