
بنوں: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔