قومی خبریں

لاہور: ریلیف کیمپ میں نومولود کی پیدائش

لاہور کے علاقے موہلنوال میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

85 / 100 SEO Score

لاہور: ریلیف کیمپ میں نومولود کی پیدائشریلیف کیمپ

ریلیف کیمپ میں رہائش پزیر خاتون اور بچہ صحت مند ہیں، کیمپ میں متعدد افراد نے بچے کو تحفے تحائف دیے۔ ادھر بہاولپور میں دریائے ستلج میں سیلابی ریلہ بپھرنے لگا، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی ملحقہ بستیوں میں داخل ہو گیا۔ صورتِ حال سے سیلاب متاثرین شدید پریشان ہیں، جنہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی۔ریلیف کیمپ

بہاولنگر میں سیلاب سے 143 دیہات متاثر ہو گئے، 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہو گئی، مگر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

دریائے راوی میں مائی صفوراں کے بند سے نکلنے والے ریلے نے کبیر والا کے 40 دیہات کو ڈبو دیا، جس سے 80 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے۔ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، سرکاری عمارتیں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں۔

جنوبی پنجاب: تیز بارش کی پیشگوئی

ریلیف کیمپ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button