کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان بلوچستان کمیٹی کے رکن اور بلوچستان بزگر کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ فرحاد رند کا ڈیرہ اللہ یار میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ کھلی کچہری میں اظہار خیال، کامریڈ فرحاد رند نے جعلی بیج اور کھاد سمیت نہری پانی کی قلت، اجناس کی قیمتوں میں کمی، حیرالدین ڈرین سے پانی کا اخراج نہ ہونے سمیت کسانوں اور مزدورں کو درپیش مسائل پر سوالات اٹھائے اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا۔ کامریڈ فرحاد رند کے سوالات پر ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد، کمانڈنٹ کرنل ایف سی محمد رضوان، اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ایکسین ایری گیشن سمیت دیگر افسران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں فوری طور پر جعلی بیج اور کھاد فروخت کرنے والوان کے خلاف کاررٶائی عمل میں لائی جائیگی، زرعی اجناس کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیکر مہنگائی کے تناسب سے نئی قیمتیں مقرر کی جائیں گی، حیرالدین ڈرین سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لیے سندھ ایری گیشن حکام سے بھی جلد رابطہ کیا جائیگا۔
0 8 1 minute read