قومی خبریں
عمران خان:ملاقاتوں کے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کر دیے گئے۔

عمران خان:ملاقاتوں کے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے ساری عمر جیل میں رکھیں نہیں جھکوں گا،فیصل چوہدری