پاکستان

بلوچستان میں گردآلود ہواؤں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 7 سے 9 دسمبر تک بلوچستان میں گردآلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی، جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، پی ڈی ایم اے نے گردآلود ہواؤں کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 دسمبر تک بلوچستان ساحلی علاقے گوادر، آواران، کیچ، پنجگور تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔

کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ واشک، خاران، چاغی، سوراب، قلات، بولان، مستونگ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور یہ ریت اور دھول کے طوفان جیسے حالات پیدا کر سکتی ہیں۔

صوبے کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3  سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، اس دوران سمندری علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے الراٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے رہنے والوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button