تازہ ترینقومی خبریں

بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں پر مقامی قبائل کا حملہ،4 ہلاک

بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ...

84 / 100 SEO Score

بلوچستانبلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مقامی قبائل کی جانب سے علاقے خالی کرنے کی درخواست کو نظر انداز کیا۔
کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن کی قسم دے کر دہشت گردوں کو جانے کی اپیل کی، مگر ان کی ہٹ دھرمی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے۔ جھڑپ کے دوران قبائل کے ایک فرد کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
بلوچستان

راولپنڈی: ڈینگی کے وار جاری ،34 نئے کیسز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button