جرم و سزا

بلوچستان: غیرت کے نام پر 212 قتل ہوئے

بلوچستان میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران 212 مرد و خواتین غیرت کے نام پر قتل کئے گئے۔

86 / 100 SEO Score

بلوچستان: 212 قتل ہوئےغیرت

حقوق نسواں کےلیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں قتل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 2019ء میں 52، 2020ء میں 51، 2021ء میں 24، 2022ء میں 28، 2023 میں 24 اور 2024ء میں 33 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

غیرت کے نام پر 212 قتلغیرت

اسی طرح پچھلے 6 برسوں کے دوران صوبے میں 212 مرد و خواتین قتل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کیے گئے 33 افراد میں  19 خواتین اور 14 مرد شامل تھے۔

گزشتہ 6 برسوں میں بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سب سے زیادہ 73 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، مستونگ میں 18 اور کوئٹہ میں 11 افراد مارے گئے۔

کوئٹہ: مقتول خاتون و مرد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

غیرت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button