جرم و سزا
بلوچستان: زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان: زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشیں ملنے پر مقامی افراد کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے زیارت-چوتیر شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔ زیارت کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔