قومی خبریں

تھرپارکر میں آسمانی بجلی سے 23 مویشی ہلاک

تھر پارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔

84 / 100 SEO Score

تھرپارکر میں آسمانی بجلی سے 23 مویشی ہلاک

تھرپارکر

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔  گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔  محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ضلع کچھی میں موسلادھار بارش

تھرپارکر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button