بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی ہے، ہم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
اسپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس ہے۔
عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کریں۔
پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔