انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ 26 نومبر ڈی چوک احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج 23 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کریں گے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔