بین الاقوامی

برطانیہ: پاکستانی نژاد نوجوان مسجد کے باہر قتل

برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے مسجد کے باہر 3 نوجوانوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

83 / 100 SEO Score

پاکستانی نژادبرطانیہ: پاکستانی نژاد نوجوان مسجد کے باہر قتل

یہ واقعہ برمنگھم سے ملحقہ قصبے اسمتھ وِک (Smethwick) میں واقع اولڈ بری جامع مسجد کے باہر جمعے کی شام اس وقت پیش آیا جب نمازی تراویح کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

 پاکستانی نژاد نوجوان کی شناخت 18 سالہ ذیشان افضل کے نام سے ہوئی ہے، جو اسمتھ وک کا رہائشی تھا۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 2 نوجوان، جن کی عمریں 19 اور 22 سال بتائی گئی ہیں، مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رمضان المبارک کے دوران پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے سے مقامی کمیونٹی شدید صدمے اور رنج و غم میں مبتلا ہے۔

نمازیوں کے مطابق جب وہ تراویح کی نماز ادا کر کے باہر نکلے تو پولیس اور طبی عملے کی بھاری نفری دیکھ کر حیران رہ گئے۔

واقعہ چونکہ مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا تھا، اس لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے نمازیوں کو تقریباً 40 منٹ تک مسجد کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی اور بعد ازاں انہیں اپنی گاڑیاں کار پارکنک سے نکالنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی کیونکہ مقام کو جائے وقوع قرار دے دیا گیا تھا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے پاکستانی نژاد کے  قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جرم کے محرکات اور ملوث افراد کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل

پاکستانی نژاد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button