برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب
آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر گروپ کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں طلب کرلیا ہے۔
سابق چیئرپرسن ڈیبی ابراہم ایم پی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں ہونے والے دلخراش واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی کم کر کے عوام کو نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔ ادھر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین، جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیداروں سے ہنگامی رابطے شروع کر دیے ہیں۔
راجہ نجابت حسین نے 200 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔