صنعت وتجارت

برآمدات میں اضافے کےلئے اصلاحات جاری ہیں، پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقاربھٹی

قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونزمیں مراعات بندنہیں کی گئیں،ملکی برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چنگیزاحمدخان اوردیگراراکین کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری ذوالفقاربھٹی نے ایوان کوبتایاکہ برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان میں فی ایکڑ پیداورکم ہے جبکہ کھادوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں ۔ شرمیلا فاروقی کے سوال پرذوالفقاربھٹی نے ایوان کوبتایا کہ غیرروایتی شعبوں میں برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، ایک سال کے دوران برآمدات میں 13فیصداضافہ ہوا اور تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button