بدین:کھاد کی 45 ہزار بوریاں برآمد

ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق بدین میں ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گودام سے 45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی بوریوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور کارروائی کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے سبب عملہ فرار ہوگیا جب کہ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔