پاکستان

بجلی کیلئے مزید 50 ارب روپے سبسڈی جاری کرنے کی تیاری

پاور سیکٹر کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رواں مالی سال میں اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جاچُکے ہیں۔

مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر سبسڈی کے لیے 128 ارب روپے جاری کیے گئے۔

دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کے لیے جاری کیے جا چُکے ہیں۔

اب مزید 50 ارب روپے کے بعد جاری شدہ سبسڈی 200 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button