||Mashriq Urdu||
آپریشنل پاور پلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 24-2023 بھی جاری کی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے میں ناکام رہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے ایک سال میں281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری نہ کرسکیں۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق وصولیوں کی کم شرح سے گزشتہ مالی سال خزانے کو 380 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سال2023-24 میں ترسیلی نقائص کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے۔ بجلی کی شدید طلب کے دوران بھی سستے پاور پلانٹس نہیں چلائے جاسکے۔