بین الاقوامی
اسرائیل نے غزہ ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
عالمی تنقید کے بعد اسرائیل نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
جاری بیان میں یہ واضح نہیں کہ امداد کس طریقہ کار کے ذریعے غزہ لے جائی جاسکے گی اور امداد کی فراہمی کب سے شروع ہو گی۔ مکمل ناکہ بندی کے باعث اسرائیل نے ایک دانہ خوراک اور ایک بوند پانی بھی غزہ جانے نہیں دی۔ غزہ پر کل صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔