قومی خبریں
ایمل ولی خان کا صدر مملکت کو خط
اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔

ایمل ولی خان کا صدر مملکت کو خط
ایمل ولی خان نے خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےحالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ اے این پی کے صدر کے خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے۔ یہ وقت مزید تاخیر یا غلط فیصلوں کا نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےعوام کو یقین دلانا ہوگا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔