کھیل

ایشین ایتھلیٹکس: جیولین تھرو، گولڈ میڈل ارشد ندیم کے نام

پاکستان: ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

81 / 100 SEO Score

ایشین ایتھلیٹکس: جیولین تھرو، گولڈ میڈل ارشد ندیم کے نام

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

ایشین ایتھلیٹکس: جیولین تھرو، گولڈ میڈل ارشد ندیم کے نام

بھارت کے سچن یادیو 85.16 کی تھرو کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ جیت کے بعد ارشد ندیم نے سجدۂ شکر ادا کیا۔ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم کے بھائی نے کہا تھا کہ پورا ملک ارشد کے لیے دعا کر رہا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس: جیولین تھرو چیمپیئن شپ

ارشد بھائی نے پہلے بھی میڈل جیتا اب بھی جیتے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ارشد بھائی کا پلان تھا کہ اچھا کوچ ملے تو 100 میٹر تک پھینکوں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

 

اگلا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے: ارشد ندیم

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button