ایشیاء کپ فائنل، بھارت کو 147 رنز کا ہدف
ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 147رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ایشیاء کپ فائنل، بھارت کو 147 رنز کا ہدف
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیاء کپ فائنل میں تیسری بار مدمقابل ہیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ایشیاء کپ فائنل میں بھارت کے خلاف سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کرنے والے صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اننگز کے دوران 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔
صائم ایوب 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین ہوگئے ہیں، تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر محمد حارث تھے، جو 2 گیندوں پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے
پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے، 35 گیندوں پر 46 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے ہیں، حسین طلعت 5 ویں آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے، وہ 1 رنز بناکر اکثر پٹیل کا دوسرا شکار بن گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی گری، وہ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے میدان بدر کیا ہے۔

ساتویں آوٹ ہونے والے بیٹر شاہین شاہ آفریدی تھے، جو صفر رنز بناکر کلدیپ یادیو کا تیسرا شکار بنے، اسی اوور میں فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4 ، ورون چکرورتی اور اکثر پٹیل نے 2، 2 وکٹ حاصل کرلی ہیں۔
آئی سی سی نے حارث رؤف اور سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا










