ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس میں کرائم میٹنگ ،کرائم میٹنگ میں مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت،پینڈنگ اور زیر التواءمقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے احکامات دیئے کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں، میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایات۔
0 354 1 minute read