بین الاقوامی
ایران: 100 کے قریب میزائل داغے دیئے،اسرائیل کی بجلی بند
ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ، 100 کے قریب میزائل داغے

ایران: 100 کے قریب میزائل داغے دیئے،اسرائیل کی بجلی بند
اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفا میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔ تل ابیب میں بھی کئی راکٹ گرے ہیں۔ اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل کے متعدد مقامات پر میزائل داغے تھے ۔جن سے کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔حیفا میں ایرانی میزائل حملے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
100 کے قریب میزائل
ایرانی میڈیا کا اسرائیل کے بن گورین ایئر پورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران سے آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ اس سے پہلے ایران کے جوابی میزائل حملوں سے تل ابیب، حیفہ، تامرا، قیصریہ سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں تباہی مچ گئی، کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں، حملوں میں 14 افراد ہلاک، 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آبادکار مقبوضہ علاقے فوری خالی کردیں۔
https://mashriqurdu.com/%d9%85%db%8c%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b2%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a2%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-haifa/