بین الاقوامی
ایران: ہر حملے کا جواب دیا جائے گا، فوج
ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

ایران: ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، فوج
ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔ ایرانی فوج نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کُن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے، ایران پر کسی بھی جارحیت کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔
ایران: ہر حملے کا جواب دیا جائے گا
ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے خطرے میں ہیں، ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا، حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا۔
ایرانی فوج کا کہنا تھاکہ امریکی پشت پناہی میں صہیونیوں کی جارحیت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی۔