بین الاقوامی
ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی : چین
اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی : چین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو ایران کے خلاف دراندازی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔ کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہوں گے۔
ایران کی خودمختاری
چینی مستقل مندوب نے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔