ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر ٹرمپ
واشنگٹن: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بات کرنا چاہ رہا ہے، دو ہفتے پہلے کیوں بات نہیں کی؟مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا۔ ایران کیلئے واضح پپغام یہی ہے کہ سرنڈر کرے۔ ایرانی چالیس سال سے ’امریکا مردہ باد‘ اور ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں یہ بات قبل از وقت ہے۔ ایران کو بات کرنی چاہیے۔ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہوگئی۔ ایک ہفتے پہلے میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔

ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا دفاع ناکام ہو گیا ہے۔ ان کے پاس فضائی دفاع نہیں رہا اس کی نیت اچھی نہیں تھی۔ دیکھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی کر سکتے۔ ایران کو 60 دن دیے تھے۔ کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا۔
ایران کو آگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے دور میں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیے،ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ آیندہ ہفتہ اہم ہے ہو سکتا ہے اس سے پہلے ہی بڑی کارروائی ہو۔ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے۔ میں کیا کرنا چاہتا ہوں کوئی نہیں جانتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو کہا ہے کام جاری رکھیں۔ مگر اسرائیل کو مزید مدد فراہم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
ایران کو مشکلات کا سامنا ہے
ایران اسرائیل کا تنازع انتہائی احمقانہ ہے۔ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطلب ہے کہ وہ ہار مانیں۔ اس کے بعد ہم جا کر وہاں موجود تمام جوہری سامان کو تباہ کر دیں گے۔ یہ نہیں کہوں گا کہ پر جیت گئے ہیں، یہ ضرور کہوں گا کہ ہم نے بہت زیادہ پیش رفت کی ہے،
ایران کو مشکلات کا سامنا پہلے بھی تھا اب مزید بڑھے گا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے وقت میں صدر ہوتا تو یہ جنگ نہ ہوتی۔ روس یوکرین جنگ میں جو رپورٹ ہوئی ہیں ہلاکتیں اس سے زیادہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔